عمرکوٹ کے بجیر محلے میں ایک عورت سمیت6 افراد کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سول اسپتال عمرکوٹ لایا گیا، جہاں پر ڈینگو وائرس کا کوئی وارڈ تک قائم نہیں اور نہ ہی ڈینگو وائرس کی دوائیں یا کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے وارڈ نمبر9 بجیر محلے میں ایک عورت سمیت 6افراد کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تصدیق ہونے کے بعد ان ڈینگو وائرس کے مریضوں کو سول اسپتال عمرکوٹ لایا گیا، جہاں پر ڈینگی کے علاج کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈینگی کے لئے نہ کوئی علیحدہ وارڈ قائم ہے اور نہ ہی ڈینگی کے علاج کے لئے ویکسین اور دوائیں وغیرہ بھی اسپتال میں موجود نہیں ہے۔اس لئے غریب مریضوں کے ورثہ شدید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں اور وہ ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کو کراچی اور حیدرآباد علاج کیلئے ریفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔