counter easy hit

سعودی دورہ مکمل ،نوازشریف بھی پاکستان پہنچ گئے

ON, COMPLETION, OF, SAUDI ARABIA, VISIT, NAWAZ SHARIEF, REACHED, PAKISTANوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف بھی سعودی عرب سے دورہ کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف کی وطن واپسی پر سینیٹر پرویز رشید، طلال چوہدری ، طارق فضل چوہدری بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر موجود تھے ۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق شریف برادران کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جو ڈیرھ گھنٹے تک جاری رہی ، جس کے بعد نواز شریف سعودی طیارے میں مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ۔

سابق وزیر اعظم اللہ کے گھر کی زیارت سے پہلے شاہ سلمان کے در دولت پر حاضری دینے پہنچے جس کیلئے انھیں بہت پاپڑ بیلنے پڑے  ایک کرسی بچانے کیلئے ہمارے حکمرانوں کو کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ یہ ہماری جمہوری تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے جسے آنے والی نسلیں کبھی فراموش نہیں کرسکیں گی۔ یہاں تک کہ ان دوروں کا ہماری عوام  فرقہ واریت کی شکل میں بھاری نقصان برداشت کرتی ہے۔ نہ صرف ہماری اجتماعی غیرت و حمیت کو ان شاہوں کے سامنے گروی رکھ دیا جاتا ہے بلکہ ان حکمرانوں کی چھوٹی چھوٹی سی خواہشات کیلئے عوام کو بڑی سے بڑی قربانی کیلئے بھی پیش کر دیا جاتا ہے جیسے عوام انسان ہوں ہی نہ کوئی ارزاں سی چیز ہوں۔

شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ،جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوئے جہاں سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ گئے۔ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر نواز شریف کی حاضری کا ذکر کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website