counter easy hit

فلم سٹار ‘میر ا‘کو 25لاکھ مانگنے پر سرخ جھنڈی

On demand 25 million film has taken leave from the 'My film reibel'

On demand 25 million film has taken leave from the ‘My film reibel’

اداکارہ نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 25 لاکھ روپے مانگ لیا ، پروڈیوسر نے سرخ جھنڈی دکھا دی ، 25 لاکھ میں میرا جیسی 25 ہیروئنز آ سکتی ہیں :پروڈیوسر

کراچی: ڈھلتی عمر کی پرواہ کیے بغیر اداکارہ میرا نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 25 لاکھ روپے مانگ لیا جس کے باعث وہ ہدایتکار میثم علی کی فلم دی ریبل میں اہم رول سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ ذرائع نے بتایا فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذات کے سحر میں مبتلا میرا کو اس امر کا ادراک نہیں یا پھر وہ حقیقت سے نظریں چرارہی ہیں کہ وہ دن گئے جب ان کی کچھ نہ کچھ ہی سہی اہمیت ضرور تھی سو اس وقت انہیں جو کام جس ریٹ پر بھی مل رہا ہے اسے قبول کرلینا چاہئے مگر وہ تو جیسے ابھی بھی خود کو اے کلاس یا شاید ورلڈ کلاس ہیروئن سمجھی بیٹھی ہیں ۔ فلمساز کا کہنا ہے 25 لاکھ میں تو میرا جیسی 25 ہیروئینز آسکتی ہیں ۔ اگر میرا کو اپنی طلب کے مطابق معاوضہ مل جاتا تو وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن جاتیں شاید میرا نے یہ ڈیمانڈ اسی لئے رکھی ہو کہ جاتے جاتے کوئی نیا ریکارڈ ہی اپنے نام کر جائیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website