counter easy hit

امریکا میں داخلے پر کسی گروپ کو ہدف بنانےکا حامی نہیں، ٹلرسن

نئے نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں داخلے کے معاملے پر کسی مخصوص گروپ کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کرتے۔

On entering in the United States does not support the target group of anyone, Rex tillerson

On entering in the United States does not support the target group of anyone, Rex tillerson

سینیٹ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کے حوالے سے سوالات کے دوران نامزد امریکی وزیر خا رجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے۔ چین کو ان جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو مشورہ دیں گے کہ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں،میکسیکو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق نہیں کرتے کہ جاپان سمیت دیگر ملکوں کا ایٹمی ہتھیار رکھنا غلط بات نہیں ہے۔نامزد امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کو لازمی طور پر تائیوان سے اپنی وابستگی برقرار رکھنی چاہیے،نیز وہ روسی صدر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مجرم نہیں سمجھتے۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کےلیے روس خطرے کا باعث ہے، اور اُس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website