counter easy hit

پنجاب میں سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امن و امان سے متعلق اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

On eve of new year Law to take strict action against torture at the hands in Punjab

On eve of new year Law to take strict action against torture at the hands in Punjab

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website