counter easy hit

اتنا بڑا دھوکہ : یوٹیوب پر راتوں رات شہرت حاصل کرلینے والی خوبصورت لڑکی دراصل کون نکلی؟ پول کھل گیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) یوٹیوب پر شہرت پانے والی میک اپ آرٹسٹ دراصل کون نکلی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں۔ یوٹیو ب کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی میک اپ آرٹسٹ نکی ڈی جیگر نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہیں۔ نکی کے یو ٹیوب پر ایک کروڑ بیس لاکھ سبسکرائبر ہیں۔

خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے

 

سترہ منٹ کی ویڈیو میں نکی ڈی جیگر نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے اس اقدام سے دیکھنے والوں کو ”زندگی اپنی مرضی سے گزارنے “ کے لیے متاثر کرے گی۔نکی نے کہا کہ یہ حقیقت اپنے ناظرین کو بتانے کے لئے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر میں نے یہ حقیقت ناظرین کو نہ بتائی تو وہ یہ خبر لیک کر دیں گے، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ میں خوفزدہ ہوں اور اپنی حقیقت کسی کو نہیں بتا سکتی۔ نکی کا مزید کہنا تھا کہ سات سال کی عمر سے وہ لڑکیوں کے کپڑے پہنتی ہیں، 14 سال کی عمر میں ان کو ہارمون دوا کی صورت میں لینا پڑے اور 19 سال کی عمر تک وہ مکمل طور پر خواجہ سرا بن چکی تھیں

۔نکی نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر اپنے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سنیں، سمجھیں، قبول کریں، اور عزت دیں۔ واضح رہے کہ نکی ڈی جگر کا شمار یو ٹیوب کی معروف ترین شخصیات میں ہوتا ہے ، وہ 2008 سے یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کر رہی ہیں۔ ان کی مقبولیت کے باعث کئی معروف برینڈ ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں مارک جیکب بیوٹی اور مے بیلین شامل ہیں۔

پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

 

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

ON, FAMOUS, YOUTUBE, GIRL, BASICALLY, TRANSGENDER, REVEALED

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website