پیرس ) پیرس میں ایک میگزیبن کے دفتر پر حملہ اور اس کے نتیجہ میں ایک سپر اسٹور میں لوگوں یر غمال بنانے اور 17افراد کے قتل واقعہ کے بعد گزشتہ دنوں لیوں میں ایک فیکٹری پر حملہ جس میں فیکٹری کے مالک کا سر قلم کر دیا گیا تھا کے نتیجہ میں یوم جمہوریہ فرانس کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ دیکھنے میں آئی جس کے نتیجہ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات دیکھنے اور خصوصی طور پر آتش بازی دیکھنے کیلئے آنے والوں سخت سیکورٹی انتظام کیلئے وسیع پیمانے پولیس چیکنگ کا سامنا اور آہم مقامات کے زیر زمین ٹرینن کے اسٹیشن بند ہونے کے باعث میلوں پیدل چلنا پڑا تاہم عوام نے ہائی الٹ رکھنے پر انتظامیہ کے اقدام کو سراہا پیرس سیکورٹی پلان کے انچارج فلپ ڈولس نے اتوار کی شام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہماری سیکورٹی ایجنسی نے اطلاع دی تھی فرانس میں مقیم دیکر یورپی ممالک کے لوگ یہاں داعش کیلئے کام کرتے ہیں اور داعش میں شامل ہونے والوں کی راہنمائی اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں جن میں عرب اور ایشیائی لوگوں کی اکثریت شامل ہے جن کیخلاف اپریشن جاری ہے اور گئ سو افراد کو فرانس بدر کیا جا چکا ہے انہوں عوام سے درخواست کی ہے ایسے سماج دوشمن افراد کی نشاندہی کی جائے۔