اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہندوستان میں جمہوریت کے بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہے۔ بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں،آج کےبھارت میں سیکولرازم ختم ہوتا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئ دکھائی دے رہی ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو یوم سیاہ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا، کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے، بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آ رہے ہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔ آج ہندوستان کے کسان دلی کی طرف مارچ کررہےہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں،بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالےقوانین کا نفاذ ہو رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کےبھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئ دکھائی دے رہی ہے، بھارت کے رویے سے، اس کےسارے پڑوسی نالاں ہیں۔ نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کےساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔