جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجدحرام اور مسجد نبوی کے احاطے میں انتظامیہ نے پرانی وہیل چیئرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبرا رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے پرانی وہیل چیئرز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئی اور آرام دہ وہیل چیئرز کے استعمال کی اجاز ت دیدی ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ پرانی وہیل چیئرز استعمال میں انتہائی دشوار ہونے کے علاوہ آرام دہ بھی نہیں تھی جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم نئی وہیل چیئرز انتہائی آرام دہ او ر استعمال میں بھی بہت آسان بنائی گئی ہیں جس سے وہیل چیئر استعمال کرنے والے زائرین اور معمر افراد کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔خبر کے مطابق حرمین کے نگران ادارے نے تمام پرانی وہیل چیئر مسجد حرام میں لانے سے روکتے ہوئے ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے لیس چیئر کی مفت فراہمی شروع کردی ہے ۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے ذمہ دار ادارے نے سات اہم وجوہات کی بناءپر معزور اور معمر حجاج ومعتمرین کے لیے استعمال کی جانے والی پرانے ماڈل کی وہیل چیئرکو جدید خصوصیات کی حامل چیئرسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرانے ماڈل کی تمام وہیل چیئرز کو مسجد حرام سے نکالنے ا ور ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے آراستہ چیئرز کی مفت فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پرانی وہیل چیئرز کو مفت میں نئی چیئرز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت اور نقل وحرکت کی آسانی فراہم کی جاسکے۔ مسجد حرام میں حجاج ومعتمرین کا وہیل چیئرز کا استعمال شاہ عبدالعزیز کے دور میں شروع ہوا تاتھا تاہم پرانی گاڑیاں وزن میں بھاری اور دھکیلنے کے لیے زیادہ جسمانی طاقت طلب کرتی تھیں اور مسجد حرام کے فرش پران کے منفی اثرات مرتب ہوتے تھے۔ جب کہ ان کےمقابلے میں جدید وہیل چیئرز بہترین کوالٹی کی حامل، وزن میں ہلکی، چلانے میں آسان، پیدل چلنے والے حجاج کے لیے کم خطر اوردیکھنے میں خوبصورت لگتی ہیں۔