فیصل آباد: نشاط آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔
On Open firing 2 policemen killed in Faisalabad
یس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت وسیم اورخالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔