قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 منظور کر لیا ہے ،253 ارکان نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حق میں جبکہ 4ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیئے،اپوزیشن اورحکومتی اتحادی جے یو آئی ف کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ترمیمی بل وزیرقانون زاہد حامد نے ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا ،زاہد حامد کا کہنا ہے کہ بل کی شق 2 میں پانچ ترامیم پیش کی گئیں۔آرمی ایکٹ میں توہین رسالتﷺکیخلاف معاملہ شامل کرنیکی ضرورت نہیں،ملک میں پہلےہی توہین رسالت ﷺ کیخلاف جامع قانون موجود ہے، مذہب یا فرقہ کا نام استعمال کرنے کے الفاظ تبدیل کئے گئے ہیں۔
پاکستان آرمی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 29
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276