یوم قائد اعظمؒ کےحوالےسے بلوچستان کی زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ نے پرچم کشائی کی۔
یوم قائد اعظمؒ کے حوالے سے تقریب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم، صوبائی وزرا اور دیگر سول وفوجی حکام بھی شریک ہوئے۔تقریب کے آغاز میں کمانڈرسدرن کمانڈ نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے۔