ضلع بدین میں تین دسمبر کو منائے جانے والے سندھی ثقافتی دن کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں مختلف نجی و سرکاری اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اگرچہ سندھی ثقافت کے اظہار کا دن تو 3 دسمبر مقرر کیا گیا ہے مگر اس دن کے حوالے سے ضلع بدین میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا بالخصوص سرکاری و نجی اسکولوں میں منعقدہ رنگا رنگ تقریبات میں ثقافت کی کہکشاں دکھائی دیتی ہے۔ ان تقریبات میں جہاں طلبا سندھی اجرک ٹوپی پہنے دکھائی دیتے ہیں وہیں طالبات بھی روایتی ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں علاقائی گیتوں پر پیش کئے جانے والےٹیبلوز اور پرفارمنس نے تو ان تقریبات کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی تہذیب وثقافت سے محبت ہے جس کے اظہار پر انہیں فخر ہے۔