سپریم کورٹ نے رہنما ن لیگ حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے 15نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر ن لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے گوشواروں میں یہ کمپنیاں چھپائیںجبکہ پی ٹی آئی سربراہ نے 6 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کی خریداری کو ظاہرنہیں کیا۔