صحافیوں کے معاشی قتل پر یوم مزدور کی اہمیت بڑھ گئی ھے
رسولنگر: یوم مئی کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما اصغر علی مبارک نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مغرب میں واقع نواحی علاقے شہر رسول نگر میں رسولنگر پریس کلب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کے معاشی قتل پر یوم مزدور کی اہمیت بڑھ گئی ہے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں اور آج تحریک انصاف کی حکومت میں صحافت سے وابستہ افراد انصاف کے لیے دربدر یو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود صحافیوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ آج کا قلم کا مزدور بھی شکاگو کے مزدور کی مسائل کے گرداب میں ہے انہوں نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد شہر اقتدار میں قلم کے مزدور جیسا کوئی دربدر نہیں جس نے سب کےحقوق کیلئے آواز بلند کی لیکن اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سابقہ دور حکومت میں راستے کے چوتھے ستون میڈیا کو کمزور کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں اور قلم کے مزدوروں کی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی اقدامات نہیں کئے جارہے محنت کش طبقہ تبدیلی لانے میں ہر اول سپاہی کا کردار ادا کرتے ہیں اصغر علی مبارک نے کہا کہ پاکستان میں قلم کا مزدور آج کے دن بھی اپنی روزی کے حصول کیلئے محنت کررہا ہے
یوم مئی کا دن شکاگو کے مزدوروں کی یاد لاتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قلم مزدوروں کو ان کا حق دلانے میں عملی کردار ادا کرے کیونکہ جتنی بے روزگاری صحافیوں کی اس دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی ہے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1020375438166473&id=100005820781248