counter easy hit

کشمیر کے معاملے پر بھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، فاروق عبداللہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ  فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت واجپائی سے کہیں درجے بدترہے اورکشمیر کے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

On the issue of Kashmir India is moving towards destruction: Farooq Abdullah

On the issue of Kashmir India is moving towards destruction: Farooq Abdullah

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور سربراہ نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کشمیرکے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارت ہمیشہ مسئلہ کشمیر پرہٹ دھرمی دکھاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ کشمیرپرامریکی ثالثی کرائی جائے، پاکستان اوربھارت میں پانی کا تنازع بھی توامریکیوں نے ہی طے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں ہمیں مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید ہوئی تھی جب کہ مودی کی حکومت واجپائی سے کہیں درجے بدتر ہے، نہتے کشمیری مر رہے ہیں اور اگر یہی پالیسی برقرار رہی تو مقبوضہ کشمیر کا مستقبل بہت تاریک ہو گا۔ سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ میرے والد جمہوریت اوربرابری پریقین رکھتے تھے، بھارت سے وادی کے الحاق میں میرے والد کا کوئی کردارنہیں تھا، میرے والد کو جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ بھارتی جمہوریت کھوکھلی ہے جب کہ بھارتی حکومت مجھے اور میرے والد کو شک کی نگاہ سے دیکھنےکی قیمت چکا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website