اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی سولر پروجیکٹ غیر قانونی ٹھیکہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے تاہم آصف زرداری عدالت کو عدالت سے واپسی پر صحافیوں نے گھیر لیا جس دوران انتہائی دلچسپ سوالات اور جوابات سننے کو ملے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری سے صحافی نے سوال کای کیا کہ آپ نے عمران خان کو افطار ڈنر پر کیوں نہیں مدعو کیا ؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اور ہمارا کیا مقابلہ ہے ، وہ بڑے آدمی ہیں اور ہم چھوٹے آدمی ہیں ، بڑے اور چھوٹے آدمی میں فرق تو ہوتاہے ۔ اس سے قبل عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا جس پر سابق صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ مچلکے پانچ کی بجائے دو لاکھ روپے کے کر دیئے جائیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا آصف زرداری کا کیش ختم ہو گیاہے ، جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اتنے کیسز میں جمع کروایا ہے ختم تو ہو گا ہی تاہم عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مچلکے دو لاکھ روپے کے کر دیئے ۔