پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔
سینئر ایڈووکیٹ خورشید خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا کہ افغان مہاجرین 30 سال سے پاکستان کے کونے کونے میں آباد ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھاری اثر پڑ رہا ہے، مہنگائی اور جرائم میں کافی اضافہ ہوا ہے۔