اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 جولائی 1947 کے تاریخی واقعے کی یاد دلاتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن 1947 میں جموں وکشمیر کے حقیقی راہنمائوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی تحریک منظور کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی جابرانہ تسلط کی دھائیاں گزر گئیں مگر کشمیریوں کے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ مضبوط رشتے کو کمزور نہیں کیا جاسکا۔ انھوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
On this day in 1947, true representatives of J&K adopted a historic resolution for accession to Pakistan. Despite decades of Indian occupation, resolve of Kashmiris & immutable bonds toFlag of Pakistan stand strong. We reaffirm unwavering support to Kashmiris in their just struggle for freedom