counter easy hit

خواتین بُدھ کے روز شام 3:30 بجے اپنی عمر سے بڑی نظر آتی ہیں: سروے

On Wednesday

On Wednesday

صنف نازک عمر کی معاملے میں ذرا حساس طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔ چاہے کوئی لڑکی یا پھر کوئی خاتون ہو اصل عمر نہیں بتائے گی۔
لاہور: (یس اُردو) اگر معاملہ ہو عمر کا اور یہ سوال صنف نازک سے کیا جائے تو جواب کبھی بھی صیح نہیں ملتا۔ اگر آپ ان سے ایسا کوئی بھی سوال کریں گے جس کا بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ان کی عمر سے ہو تو وہ فورا بُرا مان جائیں گی۔ کاسمٹیکس کے مشہور برانڈ سینٹ ٹروپیز کے حالیہ سروے کے مطابق ہفتے میں بدھ کے دن شام ساڑھے تین بجے خواتین اپنے عمر سے بڑی نظر آتی ہیں۔
سروے میں ہر 10 میں سے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز گھریلو مصروفیت یا دفتری امور کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہیں۔ دو تہائی خواتین کا کہنا تھا کہ ہفتے کے درمیان میں ان کے جسم کی توانائی میں کمی آ جاتی ہے۔ 37 فیصد خواتین نے سروے میں بتایا کہ جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے اکثر سوموار کی رات کو نیند بھی نہیں آتی تاہم جمعرات کے روز خواتین کے چہرے کِھل اٹھتے ہیں جبکہ سروے میں 60 فیصد خواتین نے جمعہ کے روز کو ہفتے کا خوشی کا دن قرار دیا۔