لاہور(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کیخلاف ہے، سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔ ، وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، آج پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے، جے یو آئی (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی، اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے، میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی، مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، مولانا گولڈن ٹمپل گئے لیکن کبھی قائداعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی ۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملکی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اگر جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو ایک ایک سال سے پڑے کیسوں کے فیصلے جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ کی طرح ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ دھرنا دھندلا ہوا ہے، فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہے، جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے ملک میں مارشل لاء لگا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی توسب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری کو ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا قومی سلامتی کےاداروں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے۔ ملکی ادارے سیاسی انتشار اور خلفشار کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔