لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے ناقدین کو جواب دے ڈالا۔ ٹوئٹر پر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ’میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں ،
لیکن میں کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ہر کسی کی پسند اچھی نہیں ہوتی۔‘مہوش حیات اور عامر لیاقت کی جنگ ٹوئٹر پر اکثر ہوتی رہتی ہے، دونوں ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف مذہبی اسکالر اور قومی اسبملی کے رکن عامر لیاقت نے مہوش کے فوٹو شوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے ایک شعر لکھا تھا۔اداکارہ مہوش حیات ٹوئٹر پر فعال نظر آتی ہیں اور عالمی مسائل پر مداحوں کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔مہوش حیات کا شمار عالمی متاثر کُن شخصیات میں بھی ہوتا ہے۔
جدہ میں ایک بچی سے بدکاری کرنے والے تین لوگوں کا انجام👆🏻، پوراشہرلرزہ براندم