counter easy hit

’’ اُسامہ میں تمہاری اکیسویں سالگرہ کے موقع پر۔۔۔‘‘ قمر الزمان کائرہ نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پوری قوم آبدیدہ ہوگئی

"On your twenty-first birthday in Osama ..."

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے مرحوم بیٹے سے متعلق ٹویٹر پیغام جاری کیا جس نے سب کو آبدیدہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قمر زمان کائرہ نے اپنے مرحوم بیٹے اُسامہ اور اُس کے دوست کی تصویر شئیر کی اور کہا کہ اُسامہ قمر کائرہ ، میں تمہیں تمہاری 21 ویں سالگرہ پر بہت مِس کر رہا ہوں۔انہوں نے ٹویٹر صارفین نے درخواست کی کہ وہ اُسامہ کے ساتھ ساتھ اُس کے دوست حمزہ بٹ کے لیے بھی دعا کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ ان دونوں کو جوار رحمت میں جگہ اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔ قمر زمان کائرہ کے اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو افسردہ کر دیا ، ٹویٹر صارفین نے قمر زمان کائرہ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو صبر کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا چھوٹا بیٹا اُسامہ ایک کار حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ اس حادثے میں اس کے ساتھ حمزہ بٹ نامی نوجوان بھی موجود تھا۔ اپنے بیٹے کی موت کے بعد قمر زمان کائرہ نے اس دُکھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی نقطہ نظر سے ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور یہ جو حادثہ ہوا.بیٹے بیٹیاں انعام ہوتے ہیں ، کچھ انعام تھوڑی دیر کے لیے ہوتے ہیں اور کچھ زیادہ دیر کے لیے، اُسامہ میرے لیے تھوڑی دیر کا مہمان تھا۔ اُس کی تکلیف اور دکھ اپنی جگہ رہے گا۔ میں نے اپنی فیملی کو بھی سمجھایا کہ اللہ نے جتنا عرصہ آپ کو یہ انعام دیا آپ نے انجوائے کیا لیکن ہاں اُس کے جانے کا دُکھ ضرور ہے ، اُس سے پیار تھا ، محبت تھی، ماں کو مجھ سے زیادہ ہے دادی کو اُس سے زیادہ ہے۔میں بہت سخت جان آدمی ہوں، سخت فیصلے کر لیتا ہوں ، میں نے اُس دن دوستوں کو کہا کہ زندگی کے کچھ لمحے زندگی کے دھارے بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ بٹ میرے بیٹے سے زیادہ خوبصورت اور جوان قد تھا ۔ اللہ تعالیٰ اُس کے لیے بھی خاص رحمتیں فرمائے۔ اس حادثے نے میری زندگی بدل دی لیکن ابھی بھی میری بطور باپ ، شوہر کچھ ذمہ داریاں ہیں جو مجھے نبھانی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website