کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کھاریاں اور گردو نواح میں جمعرات کی شب ہونے والی بارش سے سردیاں ایک بار پھر لوٹ آئیں، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کھاریاں اورنواحی دیہات میں جمعرات کی شب شروع ہونے والی بارش جمعہ کا پورا دن وقفے وقفے سے برستی رہی جس سے گرم ہوتا ہوا موسم دوبارہ سرد ہو گیا۔ لوگوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے ۔ بارشکے ساتھ ہی کھاریاں شہر کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کے روز سکول کالج جانے والے طلباء و طالبات اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا