آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہے۔
Once again, sectarianism is growing in Karachi, IG Sindh
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں جمعہ کے روز صبح کے اوقات میں دہشت گردوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا محافظ شہید ہوگئے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفصیلات معلوم کیں جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آسان ہدف ہونے کے باعث دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور رواں سال 16 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بارپھرکالعدم تنظیمیں اورفرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہیں۔