نئی تحقیق کے مطابق بار بار اپنے سیل فون کو دیکھنے والے مضطرب طبیعت کے مالک ہوتے ہیں جبکہ جلد بازی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔
نیویارک: (یس اُردو) دور جدید میں موبائل فون جہاں ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے وہیں کئی افراد ایسے بھی ہیں جو لمحہ بھر کیلئے اپنے فون کو خود سے جدا نہیں کرتے۔ امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بار بار سیل فون دیکھنے کی عادت سے مجبور افراد مضطرب طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات کی کالج سٹوڈنٹس پر کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق چند منٹ بھی اپنے موبائل فون سے دور نہ رہنے والے افراد پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ایسے لوگ زندگی کے اکثر معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اپنے سیل فون کو بار بار دیکھنے کا عمل بے چینی کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔