کراچی……پندرہ سالہ پاک قطر معاہدے کے بعد ایل این جی کا پہلا جہاز ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر گیس لے کرپورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا ہے ۔
قطر سے آنے والا یہ جہاز چوڑائی کے لحاظ سے پاکستان آنے والا سب سے بڑا جہاز ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر گیس موجود ہے۔ جہاز سے سات دن میں گیس سوئی سدرن کے نظام میں منتقل کر دی جائیگی ۔اس سلسلے میں پورٹ قاسم پر تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ قطر سے 16 ارب ڈالر کا ایل این جی سپلائی کا معاہدہ موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جو ملکی معیشت کیلئے گیم چینجز ثابت ہو گا –