لالہ موسیٰ (منشاء بٹ)تحصیل کھاریاں کے میرج ہالزنے ون ڈش کی دھجیاں بکھیردی،تحصیل انتظامیہ بھی سیاسی دباؤپرخاموش تماشائی کا کرداراداکرنے لگی،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور رات دس بجے کے بعدپروگرام کی پابندی پر سختی سے عمل کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن اب شائدحکومتی پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے اور بڑے بڑے میرج ہالزکے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی کئی کئی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع شروع کردی گئی ہے ،میرج ہالزمالکان نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے روسٹ،سوپ کے ساتھ ساتھ مچھلی اور کئی ڈشوں سے مہمانوں کا پیٹ بھرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے،معلوم ہواہے کہ ’’ون ڈش ‘‘ کی خلاف ورزی میں تحصیل انتظامیہ کی کمزوری ،فیلڈملازمین کا مک مکااور سیاسی دباؤ جیسے عوامل شامل ہیں جنکا سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔