کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس دوران کئی جگہ پر غیرضروری نقصانات کی بھی اطلاعات ملی ہیں اور اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی لیکن کراچی کے میئروسیم اختر نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک گھر بھی گرا تو استعفیٰ دیدوں گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کاکہناتھاکہ ہم مارکیٹوں اور سڑکوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حامی ہیں لیکن گھروں کو مسمار کیے جانے کے حد میں نہیں، انہوں نے انکشاف کیاکہ عدالت عظمیٰ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوپارک، فٹ پاتھ اور نالوں پر قائم تجاوزات کو گرانے کا حکم دیا تھا لیکن بعض لوگوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش شروع کردی ۔ اس موقع پر انہوں نے کے ایم سی کے متاثرین کی امداد کا بھی اعلان کیا۔