اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، دو روز میں ڈالر کی قدر ایک روپے 17 پیسے اضافے سے دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ڈالر 133 روپے 84 پیسے کا ہوگیا۔ وزیر خزانہ کے زرمبادلہ پر دباؤ کم ہونے کے بیان کا کرنسی مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں ہوا،
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 134 روپے میں فروخت ہوا، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 82 پیسے اضافے سے 133 روپے 84 پیسے رہی۔روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں 48 پیسے تک کی کمی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 133 روپے 2 پیسے ہوگئی۔