کراچی(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے ’نیا پاکستان‘ کے نام سے ایک بار پھر تھیئٹر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔انور مقصود نے آرٹ کونسل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر ان دنوں ’نیا پاکستان‘ کے نام سے ایک ڈرامہ تھیئٹر لکھ رہے ہیں جو کہ رواں سال یوم آزادی کے موقع پر دکھایا جائے گا اس میں ہدایت کاری کے فرائض مشہور ترین ڈرامہ ’ناچ نہ جانے‘ کے ہدایت کار داور محمود ہی انجام دیں گے۔انور مقصود نے یہ بھی بتایا کہ ہدایت کار داور محمود اور آرٹ کونسل کے صدر احمد شاہ کی درخواست پر یہ ڈرامہ لکھا جارہا ہے جس سے جمع ہونے والی رقم ماضی کے اُن ضرورت مند فنکاروں پر خرچ کی جائے گی جو اب اسکرین پر نظر نہیں آتے۔ڈرامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ ’نیا پاکستان‘ ڈرامہ کی کہانی ملک کی موجودہ صورتحال کے گرد گھومتی ہے جس کا مرکزی کردار ایک ریڑھی والا ہے جو سڑکوں پر گھوم کر نئے پاکستان میں پرانا پاکستان فروخت کرتا ہے، اس ڈرامہ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے۔انور مقصود نے یہ بھی بتایا کہ نیا پاکستان کے نام سے پہلے بھی یہ ڈرامہ پیش کیا جاچکا ہے جسے عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا تاہم اس کی مقبولیت کے پیش نظر اس ڈرامے کو کراچی میں پیش کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات اور ساؤتھ افریقا میں بھی پیش کئے جانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے دوسری جانب خبر ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایمرجنسی اور اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کو ہی دوا فراہم کی جائے گی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی تمام مریضوں کودوائیں فراہم کرنےسے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سارا بجٹ بھی لگادیں .