لاہور ؛ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں اور خوشخبری یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہترین آئی ہے جبکہ اوسط 18.9 رہی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں جس دوران کپتان سرفراز احمد کا ٹیسٹ میں کیرئیر کا بہترین نتیجہ سامنے آیا ہے جن کا فٹنس لیول 18.2 رہا۔ یویو ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 17.4 پوائنٹس حاصل کرنا لازم تھا تاہم اوسط فٹنس لیول 18.2 رہا۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ باﺅلر جنید خان نے یو یو فٹنس ٹیسٹ کے ٹاپ 3 کرکٹرز میں شامل ہو کر سب کو حیران کر دیا اور حسن علی کے فٹنس لیول میں بھی بہتری آئی ہے جنہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ شعیب ملک کا فٹنس لیول بھی بہتر ہوا ہے جنہیں 17.8 پوائنٹس ملے۔