ملتان: مہنگائی کی شرح میں1.89فیصد اضافہ،14اشیا مہنگی،11اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ، 7ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.89فیصد اضافہ ہوگیا۔ 17بڑے شہروں سے 53 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،11اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ28اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتہ کے دوران پیاز، کیلا، پٹرول،گوشت ،ایل پی جی سلنڈر،انڈے ، دال ،صابن،چاول،مٹن،دال چنا،چینی،گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر ،چکن فارمی،چائے کی پتی،آلو، کوکنگ آئل،ادرک،گڑ،دال مونگ،سرخ مرچ پسی ہوئی،بچوں کا خشک دودھ اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔