counter easy hit

’’صرف یہ ایک کام پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے۔۔۔‘‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتا دیا

"Only one such act can improve Pak-US relations ..." Governor Sindh Imran Ismail said.

واشنگٹن(ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ امریکا کے موقع پر واشنگٹن میں کیا. یہ ان کےدورے کا دوسرے دن تھا.گورنر سندھ عمران اسماعیل یوایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پہنچے، انھوں‌ نے کامرس، ٹریڈ، یو ایس ایڈ اور دیگر امورپراجلاس کی صدارت کی، پاکستان امریکا میں 60 بلین ڈالرکی ٹریڈ کو مزید بہتر بنانے پرتبادلہ خیال ہوا.گورنر سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا ٹریڈ مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہوگی، ٹریڈ دونوں ممالک میں تعلقات کو استحکام دیتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ شرائط آسان بنا کر دونوں ممالک مستفید ہو سکتے ہیں، 6 بلین ٹریڈ کے استحکام کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پرامریکا آیا ہوں.گورنر سندھ نے کہا کہ آسان ٹریڈ سے ہی دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہوگا، ٹریڈ ہی پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری لا سکتا ہے.گورنرسندھ کی یو ایس ٹی ڈی اے، اوپک کے وفود سے ملاقات ہوئی، گورنرسندھ نے یوایس ایڈ،یوایس ٹی آر کے وفود سے بھی تفصیلی ملاقات کی، گورنر سندھ پاکستانی سفیراسد مجید کی دعوت پر ظہرانے میں شریک ہوں گے.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت حاصل ہے، جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں بھی سعودی عرب اور یو اے ای ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ،ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں۔وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان سے ملاقات کے بعد شاہ محموقریشی نے ذرائع ابلاغ کو اہم پیش رفت سے مطلع کیا۔انہوں نے کہا یہ ابہام ختم ہوگیا ہے کہ مسلم ممالک مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ نہیں اور آج کا دورہ اس معاملے میں اہم پیش رفت ہے۔شاہ محمود قریشی نے مختصر پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں بھی سعودی عرب اور یو اے ای ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصب کو پانچ اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں،ہندوستان نے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ٹھوس موقف کا سامنے آنا نہایت خوش آئند ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات پانے کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہے۔سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ایک روزہ دورہ پاکستان دراصل مسئلہ کشمیر کے تناظر میں ہے۔مبصرین کو یقین ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے ماضی کی نسبت اس مرتبہ مسئلہ کشمیر زیادہ بہتر انداز میں اٹھا سکا ہے جس کی وجہ سے سفارتی محاذ میں اسے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں جب کہ بھارت کو ایک کے بعد دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website