اوٹاوا……..ذرا اس ننھے میاں کو تو دیکھیں جو ہے تو دو سال کا لیکن کسی صورت بھی بڑوں سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں۔
جی ہاں کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والا یہ ننھا بچہ اپنی اماں جان کے ساتھ اسکئینگ کے خوب مزے اڑاتا ہے اور یہ ثابت کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ آج کل کے تو بچے بھی کسی سے کم نہیں۔دوسری جانب خوش مزاج والدین بھی اپنے لاڈلے بچے کے خوب ناز اٹھاتے ہیں اور اسے برف پر پھسلتے ہوئے اسکئینگ کرنا سکھاتے ہیں۔