دبئی………تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم اجلاس17 اپریل کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔
اس اجلاس میں تیل کی پیداوار کم یا منجمد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔15رکنی اوپیک کا اجلاس17 اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا جس کےلئے سعودی عرب، روس، قطر اور وینزویلا خام تیل کی پیداوار کم کرنے کےلئے آمادہ ہیں۔تاہم انہوں نے شرط رکھی ہے کہ ایسا اسی صورت میں ہوگا ، جب سب ارکان اس بات پر آمادہ ہونگے۔ اوپیک کے رکن ممالک دنیا کی کل تیل کی پیداوار کا 73فیصد پیدا کررہے ہیں۔