لاہور: سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت ،جی ہاں سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں پر ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر قائم کیا گیا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے
جبکہ اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے۔ دی نَل سٹرن نامی اس ہوٹل میں قیام کیلئے آنیوالوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے۔ خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کر دی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 27ہزار پاکستانی روپے ہے۔