خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور جمرود میں غیر معینہ مدت تک کےلئے کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ،پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بھی بندکردی گئی ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے کے بعدتحصیل باڑہ اور جمرود میں غیر معینہ مدت تک کےلئے کرفیولگادیاہے ۔
دہشت گردوں کے حملے میں خاصہ دار فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق اور ایف سی کے 3اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔