عالمی مارکیٹ برطانوی پاونڈ کی قدر میں نمایاں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں پاونڈ ایک روز میں 4 روپے سستاہوکر 131 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے پاونڈ 135 روپے 50 پیسے سے گر کر 131 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ایک روز میں پاونڈ 4 روپے سستا ہوا ہے، جبکہ ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔
ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ برطانوی پاونڈ سستاہونے سے ترسیلات سیمت برآمد سے ہونے والی رقم کے انفلوز میں بھی کمی کا سامنا ہوگا۔