لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازسے آخری گفتگو منظرعام پرآگئی، نوازشریف نے وطن واپسی سے پہلے بیگم کلثوم نوازسے آخری بار ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” آنکھیں کھولو! کلثوم“ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی،
مریم نوازایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعدنیب کوگرفتاری دینے کیلئے 13جولائی کووطن واپس پہنچے تھے۔انہیں ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ نوازشریف نے وطن واپسی سے قبل وینٹی لیٹر پرزیرعلاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے آخری ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آنکھیں کھولو! کلثوم، لیکن کلثوم نواز نے آنکھیں نہیں کھولیں۔جس پرنوازشریف کافی غمگین اور تھکے ہوئے بھی تھے۔تاہم انہوں نے اپنی بیمار بیوی کوزندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کروطن واپسی کا فیصلہ کیا۔تاہم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ایک سال اور 25دن زیرعلاج رہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگمکلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، صدر ن لیگ شہباز شریف نے تصدیق کردی ہے، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا، کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب تھی۔ بتایا گیا ہے۔ کلثوم نوازکوپھیپھڑوں کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نےان کو وینٹیلیٹر پرڈالنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز اسپتال میں انتقال کرگئیں۔