سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ،آج بھی شکار پور اور سکھر کے بعض مراکز میں نقل کی مدد سے پرچے حل کیے جاتے رہے ۔
Openly cheating in Sindh matriculation exams
سکھر بورڈ کے تحت دسویں جماعت فزکس کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول مینارہ روڈ اور گورنمنٹ ڈبل سیکشن ہائی اسکول معراج کالونی میں کھلےعام نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا جاتا رہا ۔ لاڑکانہ بورڈ کے تحت دسویں جماعت اسلامیات کے پرچے کے دوران شکارپور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا جاتا رہا، کچھ مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ حیدر آباد بورڈ کے تحت دسویں جماعت اردو اور سندھی کے پرچے لیے جارہے ہیں۔