عراقی فورسز نے موصل سے داعش کاقبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن شروع کردیا، اتحادی افواج کے نمائندے بریٹ مگ گُریک نے آپریشن خوش آئند قراردےدیا ہے۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا آپریشن سے متعلق کہنا ہے کہ اب داعش کے خلاف کامیابی کا وقت آچکا ہے اور آج سے عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلانے کا آغاز ہو گیاہے۔
عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں بتایا کہ موصل میں صرف عراقی فوج اورپولیس اہلکار داخل ہوں گے۔
اس موقع پر امریکی اتحادی افواج کےنمائندہ بریٹ مگ گُرک نے موصل آپریشن کے آغاز پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخی آپریشن میں آپ کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔