اپردیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
Operation against terrorists in Upper Dir; 4 young martyrs including Major, ISPR
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کے دوران خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ تیمر گرہ میں آپریشن کر رہے تھے جب کہ شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات شیروٹ کئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر حملہ کیا۔