راجن پور میں جاری آپریشن پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پنجاب پولیس کو مدد کی پیش کش کر دی۔ کہتے ہیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) راجن پور میں جرائم پیشہ چھوٹو گینگ کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں پنجاب پولیس کو تاحال ناکامی کا سامنا ہے اور 7 اہلکاروں کی شہادت جبکہ چوبیس اہلکار اب تک یرغمال ہیں اور آپریشن دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر سندھ پولیس کے ایس ایس ملیر راؤ انوار نے پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس چاہے تو مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ جرائم پیشہ افراد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف کریک ڈاون کے لیے تیار ہوں۔ ابھی تک پنجاب پولیس نے رابطہ نہیں کیا اگر افسران نے کہا تو ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے لیے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا آپریشن کی حکمت عملی بہتر نہیں تھی جس سے نتائج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سب سے پہلے ڈاکوؤں کی سپلائی لائن کو کاٹنا چاہیے تھا۔