راولپنڈی: پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔
Operation Khyber 4 ;Pak army took over control of 12 thousand feet high peak
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔