کوئٹہ: ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھمیں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھارتی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان ایف سی مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹکنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔