ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس) قبضہ مافیاکے خلاف دوسرے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل آپریشن آج بروز ہفتہ ہوگا جس کی نگرانی چیئر مین اوقاف صدیق الفاروق کریں گے ،بھاری مشینری اور پولیس نفری منگوا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب شہر اور اس کے گردونواح میں موجود محکمہ اوقاف کی پراپرٹی پر ناجائز قابضین اور لینڈ مافیا کے خلاف ایک بار پھر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دوسرابڑا یہ آپریشن آج بروز ہفتہ ہوگا جس کی نگرانی چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق خود کریں گے اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے یہ آپریشن مانگٹانوالہ روڈ ،مسجد قبا روڈ ،مدینہ کالونی ،مانانوالہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کیا جائے گا آپریشن کے دوران بھاری مشینری ،ٹریکٹر ٹرالیوں اور دوسرے آلات کا انتظام کر لیا گیا ہے کیونکہ محکمہ اوقاف آپریشن کے دوران ملبہ بھی اپنے قبضے میں لے لے گا ،آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے محکمہ اوقاف کے سیکیورٹی گارڈ ،محکمہ پولیس کے جوانوں ،لیڈی پولیس اور ایلیٹ فورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ،محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائز قابضین کو متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے ،مقامی کیبل پر اشتہارات چلائے گئے جبکہ تمام علاقوں میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے