ایف سی بلوچستان اورانٹیلی جینس اداروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 850کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن چنہ نالہ چھترایریا میں کیا گیا،آپریشن کے دوران 850کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے دھماکہ خیز مواد میں 252گرنیڈ اور 236گرنیڈ فیوز کے ساتھ ساتھ مشین گن، سنائپر رائفل اور ایمونیشن بھی شامل تھے۔