آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے ژوب کے قریب دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
Operation Radd-ul-Fasaad, FC operation in Zhob, 4 terrorists killed
آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ایف سی نے دہشت گردوں نے گزشتہ رات ژوب کے علاقے قمر دین کیریز میں نکا پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹس اور مشین گنوں سے فائر کیے گئے۔ ایف سی کی بر وقت جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔