آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ نے مسلح افواج کو ناقابل تسخیر بنا دیا، آپریشن “رَدُّالفَساد” ملک میں دیرپا امن لائے گا۔
راولپنڈی: دہشتگردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا، جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دشمن کو دوٹوک پیغام۔ انہوں نے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ بہاولپور گیریژن کے دورے کے موقع پر آفیسرز سے خطاب میں آر می چیف نے کہا کہ آپریشن ردالفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں اور جوان فوج کی اصل طاقت ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور اندرونی سکیورٹی آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بہاولپور کا بھی افتتاح کیا۔